• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ُPSL فائنل، شنیرا نے پروفائل تبدیل کردی

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے پی ایس ایل کے فائنل سے پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کردی ہے۔

پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم میں دو بڑی ٹیموں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا اور پی ایس ایل کے اس آخری معرکہ کے لیے کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلی بار پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں پہنچیں ہیں۔

پی ایس ایل فائنل میں جہاں سوشل میڈیا صارفین مختلف طریقوں سے اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں تو وہیں سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے کراچی کنگز کے لوگو کی تصویر لگا دی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شنیرا بھی آج کے لیے فائنل کے لیے کافی پُرجوش ہیں۔

سابق کپتان کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کے حصول کے لئے بڑے ناموں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد اب بس آخری معرکہ بھی سر کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

فاتح ٹیم چمچماتی ٹرافی سمیت پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم جیتے گی جبکہ رنر اپ کو دو لاکھ امریکی ڈالر انعام ملے گا۔

تازہ ترین