• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ، ایوان وزیراعلیٰ میں آل پاکستان کثیراللسانی نعتیہ مشاعرہ


ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ کے دوسرے روز ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں آل پاکستان کثیراللسانی نعتیہ محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا۔

اردو، ہندکو، پشتو، سرائیکی، پنجابی، شینا، سندھی اور بلوچی زبانوں میں شاعروں نے گلِ ہائے عقیدت پیش کیے۔

اس دوران کلام اقبال کا انگریزی اور فرانسیسی ترجمہ بھی پیش کیا گیا جبکہ حاضرین نعتیہ کلام پر داد و تحسین پیش کرتے رہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینﷺ کا مذہبی عقیدت و احترام سے آغاز ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نعتیہ مشاعرے کے اختتام پر شعرا سے ملاقات کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، معاونین خصوصی اور اعلی حکام نے اس میں شرکت کی۔

تازہ ترین