• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار قائد بے حرمتی کیس، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے مزار قائد بے حرمتی کیس میں نواز لیگ کے رہنماءکیپٹن (ر) صفدر اعوان کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکلا کی استدعا پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کرکے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکلا کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت کردی، دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مزار قائد کی بے حرمتی کے ملزم کیپٹن( ر) صفدر اعوان کی ضمانت خارج کی جائے،مقامی عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے بہت سے نکات کو نظر انداز کیا۔

تازہ ترین