• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک ضروری ہوا افغانستان میں فوج موجود رہے گی، نیٹو

برسلز (این این آئی) نیٹو کے سربراہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان سے تیزی سے امریکی فوجی انخلا پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلد بازی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے کرسمس تک اپنی فوج کو واپس بلانے کی بات کہی تھی۔ ایک امریکی اعلیٰ افسرنے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی اس منصوبے سے کہ کرسمس تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا کسی طرح انخلا ہوجانا چاہئے، نیٹو کے دیگر اتحادیوں میں افراتفری کا ماحول ہے اور اس پر ایک دوسرے سے صلاح و مشورے کا عمل جاری ہے۔ اس دوران برسلز میں نیٹو کی ترجمان اوانا لنگسکیو نے کہاکہ افغانستان کے تنازع کے حوالے سے نٹیو اتحاد کے موقف میں ابھی تک ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔ نیٹو کا کوئی بھی اتحادی بلا ضرورت وہاں رکنا نہیں چاہتا لیکن اس کے ساتھ ہی ہم نے اتنی قربانیاں دیکر جو کامیابی حاصل کی ہے اس کی پاسبانی بھی چاہتے ہیں۔

تازہ ترین