• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی۔منگل کے روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید ، گواہ نعیم خان اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عدالتی حاضری سے ایک روز کی استثنیٰ کیلئے درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا،عدالت نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے گواہان کے بیان قلمبند ہونے سے نہیں روکا جا سکتا، عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اس کیس میں ڈائریکشن دے رکھی ہے، ہم سے سپریم کورٹ نے رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

تازہ ترین