• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کا وفاقی وزراءکو خراج تحسین

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نےگلگت بلتستان انتخابات میں شاندار کامیابی پر زلفی بخاری،علی امین گنڈا اور مراد سعید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور ڈیسک بجا کر وفاقی وزراء کی تعریف کی۔کابینہ ارکان نے گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی ‘عمران خان نے گلگت الیکشن میں زلفی بخاری،علی امین گنڈاپوراور مراد سعید کی بھر پور الیکشن مہم کی تعریف کی اور کہا کہ انتخابات میں کامیابی سیف اللہ نیازی سمیت پی ٹی آئی کی پوری ٹیم کا اعزاز بھی ہے‘تحریک انصاف کے وزراء اور پارٹی لیڈر شپ نے دن رات محنت کی،اکثریت حاصل کرنے پر تحریک انصاف کے ہر کارکن کو شاباش دیتا ہوں۔

تازہ ترین