• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: پولیس کیساتھ فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا سربراہ دو بیٹوں سمیت ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ جنگ ) تربت میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا سر براہ اپنے دو بیٹوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تربت پولیس کے اہلکار گزشتہ شب سٹیلائٹ ٹاؤن کے قریب گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم گاڑی میں سوار افراد فرار ہو گئے۔ پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ۔پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین افراد مارے گئے۔

تازہ ترین