لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز سکینڈل کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کرکے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی ۔
ڈی ایس پی پنجگور کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے چیدگی میں پیش آئے واقعے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر بریفنگ دے دی۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے اس میچ کےلیے ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
زخمی ہونے والے کار سوار شہری کی شناخت حسن بنگوار کے نام سے ہوئی ہے۔
عدالت عالیہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس ارباب طاہر کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے تحریری آرڈر جاری کیا۔
ایران کی جامعات میں طلبا نے حکومت مخالف احتجاج شروع کر دیا، برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی 8 جامعات میں طلبا نے دوسرے روز بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے جس کے ہمارے پاس مصدقہ ثبوت ہیں، یہ ثبوت افغانستان کے سامنے بھی رکھے گئے۔
غزہ سینٹر برائے انسانی حقوق کے اعدادوشمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے 134 دن کے دوران اسرائیلی فورسز نے 133دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
یوارڈز کے بعد کوچی ایئرپورٹ پر انہیں مداحوں اور فوٹوگرافرز کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جہاں بار بار کی درخواستوں کے باوجود لوگ پیچھے نہ ہٹے۔
ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر پاکستان کے مطابق گوادر میں نایاب بوہیڈ گٹارفش 30 میٹر گہرے پانی سے ملی، دنیا بھر میں اس مچھلی کی تعداد 80 فیصد کم ہوچکی ہے۔
راہول گاندھی نے دیپک کمار کو یقین دلایا کہ انہیں کسی قسم کے خوف کی ضرورت نہیں، کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
رمضان ایڈیشن کے عنوان سے وسطی لندن میں واقع ایک ہوٹل میں خصوصی بازار کا انعقاد کیا گیا، جہاں رمضان اور عید کے ملبوسات، جیولری، پرفیوم اور دیگر اشیاء ایک ہی چھت تلے دستیاب تھیں۔
برطانیہ کے ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جعلی ویزا اسپانسر شپ کے ذریعے غیر قانونی مہاجرین کو ملازمت دینے والی کمپنیوں اور مالکان کے خلاف سخت اقدامات کرے گا، کیونکہ ایسے کیسز حالیہ برسوں میں پانچ گنا بڑھ گئے ہیں۔
ملزمان نے محمود آباد کے قریب 15 سال کے لڑکے کو اغوا کیا، اور گاڑی کے اندر بچے سے زیادتی کی، موقع پاکر بچہ گاڑی سے کود کر رکشہ والے کی مدد سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔