• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ؐ کے دوسرے روزتقریبات، درودوسلام

لاہور (خصوصی رپورٹر) ہفتہ شان رحمتہ للعالمین ؐ کے دوسرے روز بھی شہر میں تقریبات ہوئیں۔ تمام پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں دوسرے روز 1404 طالب علموں کے مابین نعت، انگلش و اردو تقاریر اور کوئز کے مقابلہ جات ہوئے۔پرائمری سطح پر 468 بچوں نے اس میں حصہ لیا جبکہ ایلیمنٹری سطح پر 469 اور ہائی سطح پر بھی 468 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے پرائمری سطح پر 60، ایلیمنٹری سطح پر 60 اور ہائی سطح پر 60 طلباء و طالبات کو اگلے مرحلے کے لئے چنا گیا اور مجموعی طور پر 180 طلباء و طالبات کو اگلے مرحلے میں بھیج دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹاون ہال میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گی ۔نعت خواں اور شعراء حضرات نے آقائے دوجہاں کی شان میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا اور درود و سلام کا ہدیہ پیش کیا۔شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں دوسرے روز بھی صوبہ بھر میں نبی اکرمؐ کی ذات اقدس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مزید برآں پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قریہ قریہ گلی گلی نبی آخرالزماں ؐ کو ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔ ہر ضلع اور تحصیل میں ریلیاں نکالی گئیں، محافل نعت، حسن قرآت، سیرت النبیؐ پر کوئزشو اور سیرت کانفرنسیں منعقد ہوئیں۔ ریلیوں میں شان رسالتؐ میں گستاخی کے واقعات کی سخت مذمت کی۔ اور عالمی برادری سے تمام انبیاء اور مقدس ہستیوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین