آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اس سال کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے: وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ کی چیمپئن کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس سال کو ہم کبھی بھی نہیں بھول پائیں گے۔

پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے فائنل کے بعد وسیم اکرم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں لکھا کہ پی ایس ایل کے اس طرح کے اختتام کیلئے کوئی آپ کو تیار نہیں کرسکتا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک ناقابلِ فراموش سال ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس وقت خوشی اور غم کے ملے جلے احساسات ہیں۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے کراچی کنگز کو مبارکباد جبکہ سابق کوچ ڈین جونز کو خراج تحسین پیش کیا۔


خیال رہے کہ ڈین جونز کی اچانک موت کے بعد وسیم اکرم کو کراچی کنگز کا ہیڈکوچ بنادیا گیاہے، وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

کرکٹر وسیم اکرم نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو مس کرے گی، تمام کھلاڑی آفیشلز ڈین جونز کو مس کرتے ہیں، دنیا کے بہتر سے بہترین کوچ بھی ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتے، دنیا بھر میں ڈین جونز نے ہماری منفرد پہچان بنائی۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سلسلے میں اسٹار انڈیا کے لیے کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز 24 ستمبر کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید