• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم نے ڈین جونز کا کونسا قول شیئر کیا؟

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی اور کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم نے سابق ہیڈ کوچ کا یادگار قول شیئر کر کے کھلاڑیوں کی ہمت بندھا دی۔

وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ڈین جونز سے منقول لکھا کہ ’میرے کرئیر میں انہی ٹیموں نے فتح حاصل کی ہے جو ایک دوسرے کیلئے کھیلتی ہیں اور ایک دوسرے کیلئے قربانی دیتی ہے۔‘

ڈین جونز کے مطابق ٹیمیں جو ایک دوسرے سے دلی اور جذباتی طور پر وابستہ ہوں، اُن کے نزدیک وہی ٹیم اصل فاتح ہے۔

اس سے قبل وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ڈین جونز کی نیلی ڈائری میں پاکستان واپس آنے کی ایک یاد گار تحریر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ڈین جونز کو یہاں ہونا چاہئے تھا۔‘

وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا ک میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

کرکٹر وسیم اکرم نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو مس کرے گی، تمام کھلاڑی آفیشلز ڈین جونز کو مس کرتے ہیں، دنیا کے بہتر سے بہترین کوچ بھی ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتے، دنیا بھر میں ڈین جونز نے ہماری منفرد پہچان بنائی۔


وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کیلئے میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ نہیں بیٹھ سکتا اور میرے ساتھ والی کرسی ڈین جونز کی یاد میں خالی رہے گی۔

خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سلسلے میں اسٹار انڈیا کے لیے کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز 24 ستمبر کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

تازہ ترین