• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے گزشتہ ہفتے 1082 افراد کی جان لی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار تین سو اکیس مزید افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اسپین میں مجموعی طور پر کورونا کے 1496864 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک کل 41253 افراد کرونا وائرس کے باعث موت کا شکار ہوئے ہیں۔

تازہ ترین