• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: 2 کھرب روپے کے نوادرات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

جرمنی کے عجائب گھر سے ایک ارب یورو یعنی تقریبا دو کھرب روپے مالیت کے نوادارت کی چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ برس نومبر میں ڈریسڈن کے عجائب گھر سے چوری کی واردات میں ملوث تین جرمن باشندوں کو برلن میں واقع اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چوری کے لیے ملزمان جنگلا توڑ کر عجائب گھر میں داخل ہوئے اور ہتھوڑوں سے شیشے توڑ کر نوادارت چرالی تھیں۔

چوری کی گئی 2 کھرب روپے کی نوادرات میں16 ویں صدی کی ہیروں جڑی تلوار اور ہیرے جڑے دیگر شاہی زیورات بھی شامل تھے جبکہ چرائی گئی تلوار میں 9 بڑے اور 770 چھوٹے ہیرے جڑے ہوئے تھے جب کہ ہیرے جڑے تلوار میں 49 قیراط کا ڈریسڈن وائٹ ڈائمنڈ بھی شامل تھا۔

تازہ ترین