• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ آئندہ سال متوقع ہے، مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ افغاستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ آئندہ سال جنوری تک ہونے کی توقع ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے دورہ افغانستان کے دوران پاکستان، افغانستان باہمی تجارتی فروغ پر افغان صدر اشرف غنی سے تفصیلی بات چیت کی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ٹرانسپورٹ کے معاملات حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے، تجارت کے فروغ اور درپیش مسائل پر متعلقہ افغان حکام سے بھی تفصیلی مذاکرات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ آئندہ سال جنوری تک فائنل ہونے کی توقع ہے، ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے سے بے شمار مواقع ملیں گئے، اُمید ہے کاروباری افراد ان مواقعوں کی اہمیت کو سمجھیں گے۔ 

تازہ ترین