وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے دورہ افغانستان پر کل کابل روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر عمران خان کابل جارہے ہیں، افغانستان کا یہ ان کا وزارت عظمیٰ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلادورہ ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خارجہ اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق عمران خان اپنے دورہ افغانستان کے دوران افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔
اس دورے کے دوران تجارت، راہدری، دوطرفہ معاشی تعاون پر افغان حکام سے مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔