• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرینی وزیرخارجہ کا دورۂ اسرائیل، ایوی ایشن معاہدے پر دستخط ہونگے

بحرین کے وزیرخارجہ عبدالطیف الزیانی وفد کے ہمراہ اسرائیل پہنچ گئے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد بحرین کے کسی سرکاری وفد کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بحرین اور اسرائیل کے درمیان آج ایوی ایشن معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

تل ابیب کے ایئرپورٹ پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے بحرین کے ہم منصب عبدالطیف الزیانی کا استقبال کیا۔


سفارتی ذرائع کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کیساتھ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی بات چیت کریں گے۔

بحرینی وزیرخارجہ، اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ مشترکہ بیان بھی جاری کریں گے۔

تازہ ترین