• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر نے سعودی ، مصری ، بحرینی اور اماراتی اشیاء کی فروخت پر پابندی لگادی

دوحا (جنگ نیوز) قطری حکومت نے اپنے ملک ميں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرين ميں تيار کردہ اشياء کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ ان ملکوں نےگزشتہبرس 5جون کو قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر ديے تھے۔دوحا حکومت کی جانب سے ہفتے کی شب جاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ ملک ميں صارفين کی حفاظت يقينی بنانے اور سامان کی غلط انداز ميںاسمگلنگ سے بچنے کے ليے حکومت نے يہ احکامات جاری کر ديے ہيں تاکہ متعلقہ ممالک کی اشياء کے متبادل سپلائرز تلاش کيے جائيں۔ اس حکم نامے ميں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرين کی اشياء کی فروخت روکنے کا کہا گيا ہے۔ وزارت اقتصاديات کے اس بيان ميں دکانوں اور اسٹورز کو ہدايت دی گئی ہے کہ وہ ان ملکوں کی اشياء کی فروخت فوری طور پر روک ديں۔ وزارتی بيان کے مطابق آئندہ چند ايام ميں معائنہ کاروں کی ٹيم بھی مختلف اسٹورز جا کر يہ ديکھے کی آيا ايسی مصنوعات کی فروخت جاری تو نہيں۔دريں اثناء بحرين کے وزير خارجہ شيخ خالد بن احمد الخليفہ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ انہيں اس سفارتی تنازعے کا فی الحال کوئی حل دکھائی نہيں دے رہا۔ ان کا يہ بيان ايک مقامی اخبار ميں گذشتہ روز چھپا۔
تازہ ترین