• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم کے سابق سینئر گراؤنڈمین حاجی بشیر انتقال کرگئے

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کے سابق سینئر ترین ہیڈ گراؤنڈ مین حاجی بشیر حرکت قلب بند ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سابق قومی کرکٹرز نے اُن کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حاجی بشیر 40 سال سے زائد عرصے تک قذافی اسٹیڈیم میں خدمات انجام دیتے رہے اور چند برس قبل ہی پی سی بی سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا گراؤنڈ اور پچز تیار کیں۔

حاجی بشیر قومی کرکٹرز میں بڑے مقبول تھے اور ان میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

انہوں نے کئی اہم سیریز کے ساتھ 1987 اور 1996 میں پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران گراؤنڈ اور پچز کی تیاریوں کا کام انجام دیا تھا۔

تازہ ترین