• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکس میچ کے باوجود پی ٹی آئی کو مینڈیٹ نہیں بیساکھیاں ملیں، مریم نواز

فکس میچ کے باوجود پی ٹی آئی کو مینڈیٹ نہیں بیساکھیاں ملیں، مریم نواز 


اسلام آباد،راولپنڈی،مانسہرہ(نمائندگان جنگ،مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھاندلی کے باوجود جعلی حکومت کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں صرف 8سیٹیں مل سکیں، ان سیٹوں کی مبارکباد عمران خان کو نہیں سلیکٹرز کو دیتے ہیں، جو لوگ نیازی کو لانے کے ذمہ دار ہیں وہ مہنگائی ، ترقی کی شرح میں کمی اور کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کے بھی ذمہ دار ہیں،ایسی ذلت سےتو گھر بیٹھنا اچھا،جو ایک یوسی چلانے کے قابل نہ تھا اسے 22کروڑ عوام پر مسلط کردیا، مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے ہزارہ موٹر وے کا وعدہ کیا اور پورا کیا، جس نے اینٹ تک نہ لگائی ،جو آپ کے ووٹ چوری کر کے لے گیاوہ نواز شریف کی موٹر وے پر چالاکی سے اپنی تختی لگا کر چلا گیا،تختی لگانے والا سمجھتا ہے کہ عوام نہیں جانتے یہ موٹروے کس نے بنائی ہے۔

تازہ ترین