• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے چارلس مکی کا کونسا قول شیئر کیا؟

وزیراعظم عمران خان نے معروف اسکاٹیش شاعر چارلس مکی کا مقبول ترین قول شیئر کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں موجود ہیں اور سردی سے بچنے کے لیے اُنہوں نے سیاہ جیکٹ بھی زیب تن کی ہوئی ہے۔


عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں معروف اسکاٹیش شاعر چارلس مکی کا زبردست قول کچھ یوں لکھا:

آپ کہتے ہیں کہ آپ کا کوئی دشمن نہیں ہے ؟ افسوس، میرے دوست، گھمنڈی غریب ہے، جو بہادری کے میدان میں گھس گیا ہے وہ ضرور دشمن بنا ہوا ہے لیکن اگر آپ کے پاس کوئی دشمن نہیں ہے تو، وہ کام چھوٹا ہے جو آپ نےاب تک کیا ہے۔ آپ نے گستاخ ہونٹوں سے کوئی کپ نہیں توڑا۔ آپ نے غلط کو کبھی بھی حق سے نہیں بدلا کیونکہ آپ لڑائی میں بزدل رہے ہیں

عمران خان کے اس معنی خیز پیغام کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اُن کی اس پوسٹ پر ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتے ہیں اور نوجوانوں کے لیے معنی خیز معلومات اور پیغامات شیئر کرتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ عمران خان اپنے ماضی کے حسین دنوں کو یاد کرتے ہوئے قیمتی یادیں بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین