• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ نے مختلف بالیاں کیوں پہنیں؟

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے دورانِ انٹرویو دو مختلف بالیاں پہن کر لوگوں کوحیران کردیا۔

ملالہ یوسفزئی کے دواران انٹرویو بالیاں نظر تو نہ آئیں لیکن ملالہ نے خود ہی اپنی غلطی اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب کے سامنے لے آئیں۔

انہوں نے فلوریڈا یونیورسٹی میں آن لائن خطاب کیا، فلوریڈا یونیورسٹی کے شکریہ کے پیغام کے جواب میں یہ حقیقت عیاں کی۔

خیال رہے کہ ملالہ سوشل میڈیا پر اپنی روزمرہ روٹین شیئر کرتی رہتی ہیں، اس سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران انہوں نے خود ہی اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کریا تھا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بالوں کو خود نیا اسٹائل دیے ایک تصویر شئیر کی اور مزاح کا استعمال کرتے ہوئے ہالی ووڈ کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ میں شمار ہونے والے جوناتھن وین نیس کو بھی ٹیگ کیا۔

تازہ ترین