• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبیل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی نے ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ سے ملاقات کی اور انہیں اپنی واحد دوست قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ نے بینچ پر بیٹھے گریٹا تھنبرگ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور گریٹا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری واحد دوست ہیں جن کے لیے میں کلاس چھوڑ سکتی ہوں۔‘

ملالہ نے کم عمر سماجی کارکن کے ہمراہ لی گئی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

View this post on Instagram

Thank you, @gretathunberg. ️

A post shared by Malala (@malala) on



ملالہ اور گریٹا تھنبرگ دونوں نوجوان خواتین کی ملاقات آکسفورڈ کالج کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے کالج ماسٹر ایلن رسبرجر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گریٹا کی تصویر شیئر کی اور تبصرہ کیا کہ انہیں گریٹا کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے طلبہ سے بات کرنے کے لیے وقت نکالا۔


سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی اس ملاقات کے دوران لی گئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں رول ماڈل قرار دیا۔

17 سالہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم  گریٹا برطانیہ میں موجود ہیں جنہوں نے جمعے کو برسٹول کے ایک اسکول میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی۔

تازہ ترین