• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ نے قرنطینہ میں ہیئر اسٹائل تبدیل کر لیا

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کورونا سے بچاؤ کے لیے از خود تنہائی میں اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بالوں کو خود نیا اسٹائل دیے ایک تصویر شئیر کی اور مزاح کا استعمال کرتے ہوئے ہالی ووڈ کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ میں شمار ہونے والے جوناتھن وین نیس کو بھی ٹیگ کیا۔


ملالہ نے تصویر کے کیپش میں لکھا کہ جوناتھن نے قرنطینہ کے دنوں میں کوئی نئی لُک اپنانے سے منع کیا تھا اور یہاں میں نے خود ہی اپنے بال کاٹ لیے۔

انہوں نے آخر میں جوناتھن سے سوال بھی کر ڈالا کی آپ بتائیں یہ میں نے کیسے کیا؟

جوناتھن نے ملالہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے تو کمال کردیا۔‘


باقی دنیا کی طرح ملالہ بھی آج کل سیلف آئیسولیشن  میں ہیں جس میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے مختلف تجربے کررہی ہیں۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں ملالہ نے آئیسولیشن کے دنوں میں اپنی مصروفیات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے اسکول اور دوستوں کو بہت یاد کرتی ہیں لیکن اس وقت کو آپ گھروں پر رہ کر بھی معنی خیز بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین