• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پولیس اہلکار کو’گبر سنگھ‘ بننا مہنگا پڑگیا


بھارت میں ایک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران گبر سنگھ بننا مہنگا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی اور جیا بچن کی بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ میں امجد خان کا مشہور ڈائیلاگ ’سوجا بیٹے ورنہ گبر آجائے گا‘ کو بھارتی پولیس افسر نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بول کر خود کے لیے مشکلات پیدا کرلیں۔

سوشل میڈیا پر بھوپال کے قریب ضلع جابوا میں گشت کرتے کلیان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈیوٹی کے دوران اسپیکر پر فلم شعلے کا مشہور ڈائیلاگ ’سوجا بیٹے ورنہ گبر آجائے گا‘ کے بالکل جیسا ڈائیلاگ بولتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انچارج کہہ رہا ہے کہ ’کلیان پور سے 50 کلومیٹر کی دوری پر جب بھی کوئی بچہ روتا ہے تو ماں کہتی ہے کہ چپ ہو جا بیٹا نہیں تو ڈانگی آجائے گا۔‘

پولیس ڈپارٹمنٹ نے کلیان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کے اس بیان کی مذمت کی ہے اور حکام نے پولیس افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین