• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جانے کا بے صبری سے انتظار ہے: معین علی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے برس سیریز کھیلنے پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں۔

انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

انگلش آل راؤنڈر نے کیپ ٹاؤن سے ایک کانفرنس کال میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو کرکٹ کے لیے ایک بڑا لمحہ قرار دیا۔

معین علی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وہ پاکستان جا کر پی ایس ایل کھیلے جو حیرت انگیز تجربہ تھا ، وہ مستقبل میں بھی پاکستان جانا پسند کریں گے ، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے یہ ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔

معین علی کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈین کی ٹیموں نے کرونا وائرس کے عروج کے دور میں انگلینڈ کا دورہ کرکے میزبان کرکٹ بورڈ کا مالی بحران کم کرنے میں مدد کی تھی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کا اعلان کیا، انگلش ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں 16 برس بعد پاکستان پہنچے گی۔

انگلش کرکٹ ٹیم اکتوبر میں کراچی میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔

تازہ ترین