• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈ جائے گی: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ایک بار پھر انگلینڈ کا دورہ کرے گی، پاکستان ٹیم جولائی میں تین ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ جائے گی۔

پاکستان کے دورہ انگلینڈ کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ون ڈے سپر لیگ کے تین میچز کے علاوہ تین ٹی ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔


قومی کرکٹ ٹیم کا چھ سال میں چھٹا دورہ انگلینڈ ہوگا ، پاکستان ٹیم 2016 سے ہر سال انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے۔

2016، 2018 اور 2009،  2020، میں دو طرفہ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم انگلینڈ گئی جبکہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2019 میں ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ میں رہی۔

2019 میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ سے دو طرفہ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی ۔

اگلے سال جولائی کے دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 8، 10اور 13جولائی کو ہوں گے۔ یہ ون ڈے میچز ون ڈے کارڈف ، لارڈز اور برمنگھم میں ہوں گے جبکہ تین ٹی ٹوینٹی میچز 16، 18اور 20 جولائی کو ناٹنگھم، لیڈز اور مانچسٹر میں ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم 2016 سے ہر سال انگلینڈ جارہی ہے اب انگلینڈ دوسرے ہوم گراؤنڈ جیسا لگتا ہے ۔ انگلینڈ میں کھیل کر پاکستان ٹیم کے کھیل میں نکھار آتا ہے ۔

تازہ ترین