پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کو ایک سانحہ قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے خادم حسین رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی کا انتقال ایک سانحه ہے۔
انھوں نے کہا کہ علامه خادم حسين رضوى مرحوم كے اہلخانه سے اظہارِ تعزيت كرتے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔