• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کیخلاف میگامنی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہاکہ ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے باعث آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔ فاضل جج نے آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو رہے؟ جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں مصروف تھا۔ بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین