اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی روایتی الیکٹ ایبلز کی بجائے ایکسیپٹ ایبلز پر یقین رکھتی ہے ۔73سال سے مسلط الیکٹ ایبلز نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔یہی الیکٹ ایبلز ہر حکومت کے ساتھ نظر آتے ہیں اور انہی کی وجہ سے جمہوریت اپنی جڑیں مضبوط نہیں کرسکی ۔جب تک سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت نہیں لاتیں جمہوریت پھل پھول نہیں سکے گی۔جماعت اسلامی گراس روٹ لیول تک انتخابی نظام کو عوام کی مرضی کے مطابق بنانا چاہتی ہے ۔