لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے وکلاء وفد سے کہا کہ وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی ہماری اولین ترجیح ہے۔