کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گوادر دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر راکھ ہو گیا ،پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پالیا۔پولیس کے کے مطابق گوادر میں گزشتہ روز ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ دکان کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔