• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت پنجاب کا صوبے بھر میں انصاف میڈیسن کارڈ اجراء کا فیصلہ

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں انصاف میڈیسن کارڈ اجراء کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ انصاف میڈیسن کارڈ ایک لاکھ 66 رجسٹرڈ مریضوں کو دیا جائے گا جبکہ کارڈ کی سہولت ہیپاٹائیٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو دی جائے گی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رجسٹرڈ مریض سرکاری اسپتالوں سے مفت ادویات حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا تھا کہ جنوری 2021 سےکے پی کے میں ہر خاندان صحت کارڈ سے استفادہ کر سکے گا، ہر خاندان کے پاس اس کارڈ کے ذریعے10 لاکھ روپے تک کا کور پیکیج ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا نے صحت انصاف کارڈ سے متعلق بریفنگ میں کہا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کا آئیڈیا ہماری گزشتہ حکومت کا تھا، 4 اضلاع میں بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

تازہ ترین