• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری سے ہر خاندان صحت کارڈ سے استفادہ کر سکے گا، وزیر صحت کے پی کے

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ جنوری 2021 سے ہر خاندان صحت کارڈ سے استفادہ کر سکے گا، ہر خاندان کے پاس اس کارڈ کے ذریعے10 لاکھ روپے تک کا کور پیکیج ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا نے صحت انصاف کارڈ سے متعلق بریفنگ میں کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا آئیڈیا ہماری گزشتہ حکومت کا تھا، 4 اضلاع میں بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے طبی معائنے، علاج، ادویات اور دیگر شعبوں کو کور کیا جاسکے گا۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا شہری کراچی میں بھی ہو وہ صحت انصاف کارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے، شناختی کارڈ ہی اب ہیلتھ کارڈ پلس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی حالت ماضی سے بہت زیادہ بہتر ہو چکی ہے صحت انصاف کارڈ میں او پی ڈی کور نہیں ہوتی، موجودہ سہولتیں صحت انصاف کارڈ میں فیز 1 ہیں، اگلے فیز میں مزید سہولتیں شامل کی جائیں گی۔

تازہ ترین