• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کے خلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کيساتھ کھڑے ہیں، چین

چین نے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف بين الاقوامی جنگ ميں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتا ہے۔

چینی دفترخارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے ایک بیان میں پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چين دہشتگردوں کے خلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کيساتھ کھڑا ہے۔ 


انھوں نے کہا کہ سی  پيک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششيں اور حربے ناکام ہوں گے۔ 

چینی ترجمان نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

تازہ ترین