• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چائنا اکنامک کوریڈور کوٹلی کے ساتھ لنک کیا جائے، وٹفورڈ رہنما

وٹفور ڈ (نمائندہ جنگ )کمیونٹی فورم وٹفورڈ کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم کے خصوصی معاون سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو راولپنڈی تحصیل کہوٹہ تا ضلع کوٹلی کے ساتھ لنک کرنے کی منظوری دی جائے ۔کمیونٹی فورم کے چیئرمین کونسلر سردار محمد آصف نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں سی پیک پراجیکٹ شروع کرتے وقت ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کو اولین ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کہا ضلع کوٹلی اس وقت آزاد کشمیر میں آبادی کے لحاظ سے بڑا ضلع ہے، جس کی آبادی اٹھ لاکھ کے قریب ہے۔ ضلع کوٹلی کوبھی تعمیر وترقی میں شامل کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع حاصل ہو سکیں ۔ امجد امین بوبی اور اسرار شاہ نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اوور سیز کشمیر یوں کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے کوٹلی راولپنڈی کو سی پیک کے ساتھ ملانے کےلئے عملی اقدامات کریں گے ۔شفقت اقبال تبسم نے کہا ضلع کوٹلی کو سی پیک کے ساتھ لنک کرنے سے آزاد کشمیر شاہراہ ترقی پر گامزن ہو گا ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں بھی آئیل اینڈ گیس کے ذخائر دریافت کئے جائیں تاکہ لوگ مقامی سطح پر ائل اینڈ گیس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔ 

تازہ ترین