• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ملکہ الزبیتھ اور شوہر فلپ کی شادی کی 73ویں سالگرہ

لندن (این این آئی) برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ نے اپنی شادی کی73ویں سالگرہ منائی، تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہی خاندان کے دیگر ارکان تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 94 سالہ ملکہ الزبیتھ اور99سالہ پرنس فلپ کی شادی 20 نومبر سن 1947کو لندن میں ہوئی تھی۔ شادی کی سالگرہ کے موقع پر بکنگھم پیلیس کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں ملکہ اپنے شوہر کے ساتھ مسکراتی ہوئی ان کارڈز کو دیکھ رہی ہیں جو ان کے پڑپوتوں شہزادہ جارج اور شہزادہ لوئیس ا ور پڑپوتی شہزادی شارلٹ نے انہیں بھیجے۔

تازہ ترین