فیصل آباد(نمائندہ جنگ) بھکر کے مردہ خور دو بھائیوں کو علاج کیلئے سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مردہ خور بھائی عارف اور سلیمان بھکر جیل میں اپنے ہی بال نوچ کر کھانےلگے جس پر انہیں سخت سیکورٹی میں علاج کیلئے سول ہسپتال لایا گیا۔ دونوں کو سخت سیکورٹی میں رکھا گیا اور خاندان کے افرا د کے علاوہ کسی کوملنےکی اجازت نہیں دی جارہی۔