• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں 68فیصد خواتین سائبر کرائمز کا شکار

ڈھاکہ (جنگ نیوز )بنگلہ دیش میں 68 فیصد خواتین سائبر کرائمز کا شکار ہوئی ہیں۔بنگلہ دیش میں خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے آن لائن بدسلوکی کا مقابلہ کرنے کے لیے آل فیمیل ٹیم شروع کرنے کے دو دن بعد بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں سائبر ہراسمینٹ کی تقریبا 1000 شکایات موصول ہوئی ہیں۔پولیس سائبر سپورٹ فار وویمن کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نسرین اختر نے عرب نیوز کو بتایا فون مسلسل بجتے رہے۔ ہمیں پورے ملک سے خواتین کی کالیں موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ’سروس شروع کرنے کے بعد سے ہم نے تقریباً 1000 فون کالز رجسٹرڈ کیں۔بنگلہ دیش کے پولیس سربراہ بے نظیر احمد نے خواتین کے خلاف صنف پر مبنی تشدد اور سائبر کرائمز میں اضافے کی بڑھتی ہوئی عوامی تشویش کے بعد سائبر سپورٹ یونٹ کا آغاز کیا تھا۔نظیر احمد نے کہا سائبر سپیس میں تقریبا 68 فیصد خواتین سائبر کرائمز کا شکار ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 73 فیصد کو سائبر دھونس یا ہراساں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین