نیو یارک کی جھیل میں گرنے والی انگوٹھی 28 سال بعد مل گئی
امریکا کے شہر نیویارک کی جھیل میں گم ہونے والی انگوٹھی 28 سال بعد میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد سے مل گئی۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ نیویارک کی ایک جھیل میں 28 سال قبل گم ہونے والی ہائی اسکول کی کلاس رنگ (سابق طالبات گریجویشن کی تقریب پر پہنتی ہیں) بالآخر دو میٹل ڈیٹیکٹنگ کے شوقین افراد کو مل گئی۔