• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف ریاض فتیانہ کورونا وائرس میں مبتلا

چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف ریاض فتیانہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف ریاض فتیانہ کے خاندانی ذرائع نے اُن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ایم این اے ریاض فتیانہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 42 اموات سامنے آئیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 51 لاکھ 41 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 603 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین