• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس1 دن میں 42 زندگیاں نگل گیا


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے،  24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 42 اموات سامنے آئیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 51 لاکھ 41 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 843 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 389 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 603 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 34 ہزار 974 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 613 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 28 ہزار 931 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 61 ہزار 28 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 799 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 457 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 549 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 730 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 323 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 ہزار 177 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 270 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 699 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 158 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 5 ہزار 911 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 134 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین