• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی، تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، 55سالہ متوفیہ کی شناخت نہ ہوسکی، غریب آباد انڈر بائی پاس میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 65سالہ یوسف مسیح ہلاک ہوگیا، بنوریہ ٹائون قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 27سالہ یاسین جاں بحق ہوگیا ، کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 26سالہ نعمان جاں بحق،24سالہ صائمہ زخمی ہوگئی، بلوچ کالونی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ مٹھل زخمی ہوگیا جس نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

تازہ ترین