آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعود ساحر، ادریس بختیار کھرے لکھاری تھے، تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ضیاء ) کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے کہا ہے سعودساحراورادریس بختیار مرحوم سچے اورکھرے لکھاری کے ساتھ عظیم شخصیات تھے، آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہ کرنے والے صحافی کے ساتھ نظریاتی شخصیت تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں سینئر صحافی سعودساحرمرحوم اورادریس بختیارمرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر صحافی حامدمیر، کرنل (ر) احمدسعودساحر، ڈاکٹر جمال ناصر، صدیق الفاروق،امیر العظیم، پی ایف یو جے (دستور) کے صدرحاجی نواز رضا، جنرل سیکرٹری سہیل افضل،حکیم محمد محمود،فاروق عادل،ملک بھر سے آئے ہوئے پی ایف یو جے کے عہدیداروں سمیت سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید