اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) ،اسٹیل ملز اور ریلوے سے ملازمین کو نکالنا غیرآئینی ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے بغیر اداروں کے حوالے سے فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تینوں اداروں کی نجکاری کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں،ان اداروں کے حوالےسے فیصلے مشترکہ مفادات کونسل میں کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کا حصہ رہنے والے لیبر مخالف قوانین بنا رہے ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ تینوں ادارے فیڈرل لیجسلیٹولسٹ پارٹ ٹو کے تحت کام کرتے ہیں۔