• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپلانٹ کے بعد گلوکار عالمگیر اسپتال سے ڈسچارج، صحت میں بہتری

کراچی(آئی این پی)لیجنڈ پاپ گلوکار 65 سالہ عالمگیر کی طبیعت میں مسلسل بہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔دیکھا نہ تھا کبھی ایسا سماں، کو کو کورینا، تم ہی سے ہی اے نوجوانو اور میں نے تمہاری گاگھر سے پانی پیا تھا سمیت درجنوں مقبول گیت گانے والے عالمگیر کا رواں ماہ 13 نومبر کو گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔ان کا ٹرانسپلانٹ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا کے ہسپتال میں کیا گیا تھا، جہاں وہ اہل خانہ سمیت مقیم ہیں۔ٹرانسپلانٹ کے ایک ہفتے بعد انہوں نے 20 نومبر کو اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور اب ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

تازہ ترین