سکھر (بیورو رپورٹ) عدالتی احکامات پر آبپاشی کی اراضی سے تجاوزات ختم کئے جانے کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ، پتھراؤ، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں کے کنارے انسداد تجاوزات آپریشن شروع کیا گیا تو لوگوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئی۔ گھر مسمار کرنے پر متاثرین نے شدید مزاحمت کی۔