• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مچھلی فرائی کا ٹھیلا لگانے والے نوجوان FBR میں رجسٹرڈ


کراچی (این این آئی) ٹھیلے پر فرائی مچھلی فروخت کرنے والے نوجوان نے کاروبار ایف بی آر میں رجسٹرڈ کرواکر وطن سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

 رپورٹ کے مطابق کراچی کے نوجوان نے چھوٹا کاروبار فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں رجسٹرڈ کرکے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو بڑھایا ہے۔

پاکستان میں ہزاروں لوگ مچھلی کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں، ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو کراچی کے مختلف مقامات پر مچھلی فروخت کرتے ہیں بلکہ اسے فرائی کرکے لذت کام و دہن کا بھی سبب بنتے ہیں۔

شاہد عرف سی فوڈ بابو نے اپنے کاروبار کو باقاعدہ طور پر ایف بی آر سے رجسٹرڈ کروایا ہے بلکہ اس کا این ٹی این نمبر بھی شاہد کے پاس اور ان کا ٹیکس بھی قومی خزانے میں جائے گا۔

تازہ ترین