• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی صورتِحال بگڑی تو جلسہ منتظمیں ذمے دار ہونگے، تیمور سلیم جھگڑا


وزیرِ صحت خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا کا عالمی وباء کورونا وائرس اور پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق کہنا ہے کہ اگر دو تین ہفتے میں کورونا وائرس کی صورتِ حال بگڑی تو جلسہ منتظمیں ذمے دار ہوں گے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اللّٰہ کرے جلسوں سے وائرس کا پھیلاؤ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بہانے جلسے روکنے کی باتوں میں صداقت نہیں، اگر اگلے 2 ہفتوں میں کوروناوائرس کے کیسز بڑھے تو ذمے داری اپوزیشن پر ہوگی۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ  مختلف اضلاع سے جلسے میں شرکت کے لیے لوگوں کو لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر اسپتالوں میں بیڈز میں اضافہ کیا جارہا ہے، صحت کے ساتھ معشیت کو چلانا ضروری ہے، تاجروں سے بھی بات ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی گنجائش بڑھا رہے ہیں، وبا میں کوروناوائرس  کے مثبت کیسز گیارہ فی صد تک پہنچ گئے ہیں۔


تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ اسپتالوں پر کورونا کے مریضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین