اسلام آباد (نمائندہ جنگ)حکومت پاناما نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معذرت کا پیغام بھیجا ہے ، میکسیکومیں پاناما کے سفیر نے حکومت پاناما کی جانب سےوضاحتی بیان میں کہا کہ پاناما کے نائب وزیر خزانہ اوین زارک نے سی این این کو رواں ہفتے دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کے وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کی جگہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام غلطی سے لیاحالانکہ واشنگٹن میں ہونیوالے گلوبل کونیکٹ انیشیٹیو کے اجلاس میں وفاقی سیکریڑی خزانہ وقار مسعود نے نمائندگی کی تھی ، اس غلطی پر پاناما معذرت خواہ ہے۔