• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود کے ویلو ساؤنڈ اسٹین پر عاطف اسلم کا گانا مقبول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کوک اسٹوڈیو اور نیٹ کیفے بیسمنٹ کے بعد پاکستانی شائقین کے لیے حال ہی میں ایک نیا ڈیجیٹل میوزک شو شروع ہوا ہے جس میں پاپ میوزک کی جھلک بھی شامل ہے۔ویلو ساؤنڈ اسٹین کے اس شو کو اسٹرنگز بینڈ کے بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے سیزن ون کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ʼمیں اس پر گزشتہ 11 ماہ سے کام کررہا ہوں، اس شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر، میں آپ کو ویول ساؤنڈ اسٹیشن پیش کرتا ہوں۔انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا تھا کہ ʼمیں اس حوالے سے بہت پُرجوش ہوں اور شو سے متعلق چند اہم چیزیں بتانا چاہتا ہوں۔گلوکار بلال مقصود نے لکھا تھا کہ ہر ہفتے کچھ گانے ریلیز کیے جائیں گے، یہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود ہوگا لہٰذایوٹیوب پر ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کو سبسکرائب کریں اور فیس بک پر ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کا پیج فالو کریں۔ان کا مزید کہنا تھا تمام گانے، تمام بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر موجود ہوں گے۔چند روز قبل ایک پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے پوچھا تھا کہ آپ پہلے کسے دیکھنا چاہیں گے؟ 3فنکاروں کے نام بتائیں۔سیزن ون کے گلوکاروں میں سجاد علی، شمعون اسمٰعیل، عزیر جسوال، عبد اللہ قریشی، آئمہ بیگ، بالرنیہ نگہت چوہدری، سارہ حیدر، میشا شفیع شامل ہیں۔

تازہ ترین